JI Ameer Siraj ul Haq issued in said the country of terrorism can not be moved on responsibility Masjid or madrassa. Declared war against the religion of the ruler are doing only happy to the US.
لاہور(جے یو آئی تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء)لاہور میں سابق امیرقاضی حسین احمد کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں جاری دہشتگردی کی ذمہ داری مسجد یا مدرسے پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ مذہب کے خلاف اعلان جنگ کر کے حکمران صرف امریکہ کو خوش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اوردہشتگردوں ، دونوں نے مذہب کو الزام دے دیا ہے جبکہ لسانی بنیاد پر ملک کے ٹکڑے کرنے والوں کو آزاد چھوڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قومی وحدت نہ ہوئی تو ایٹم بم بھی ملک کو تباہی سے نہیں بچا سکے گا۔ سراج الحق نے اس بات کی وضاحت کی کہ حکومت نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ مدرسوں کی جانب کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا-