January 8, 2015

JUI News: Maulana Fazlur Rehman has called a meeting of religious parties

Islamabad News: JUI-F chief Maulana Fazlur Rehman twenty constitutional amendments and military courts have today convened a meeting of religious parties. 
  Maulana Fazlur Rehman will chair the meeting itself. 

اسلام آباد :(جے یو آئی ایف تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء)جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اکیسویں آئینی ترامیم اور فوجی عدالتوں کے قیام پر آج مذہبی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔  اجلاس کی صدارت خود مولانا فضل الرحمن کریں گے۔اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے قائدین بھی شریک ہوں گے، مولانا فضل الرحمن پہلے ہی فوجی عدالتوں سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کر چُکے ہیں۔ اجلاس میں اکیسویں آئینی ترامیم،فوجی عدالتوں اور آرمی ایکٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے پہلے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کہ وزیر داخلہ نے نوے فی صد مدارس کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی ہے، اس سے اچھے تو مشرف تھے جنہوں نے محض دو فیصد مدارس کو غلط کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اے پی سی میں بتا چکے ہیں کہ وہ اصولی طور پر فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں تھے صرف قومی مفاد کے لیے اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے مسودے کی تیاری میں اپوزیشن کو ساتھ اورجے یو آئی کو بے خبر رکھا، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم پر وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور پرویز رشید سے بھی ملاقات کی تھی جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا-

Socialize This Post
SOCIALIZE IT →
FOLLOW US →
SHARE IT →