December 18, 2014

Chief of (JUI-F) Maulana Fazlur Rehman has said that Never-ending tragedy,of the Peshawar


hamara JUI |Chief of Jamiat Ulema-e-Islam (JUI-F) Maulana Fazlur Rehman has said that Never-ending tragedy, of Peshawar 


 بچوں کو خون میں نہلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد( اُردو  تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پشاور میں معصوم بچوں اور بچیوں کو خون میں نہلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ سانحہ پشاور کے بعد مولانا فضل الرحمان بحرین کا دورہ ملتوی کر کے لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر پارٹی رہنماء مولانا فضل الرحمان کو لینے ایئر پورٹ گئے۔ پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پشاور سانحہ قومی المیہ ہے ۔ پشاور سانحے کا غم کبھی ختم ہونے والا نہیں ، بچوں کو شہید کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور بچیوں کو خون میں نہلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، مولانا فضل الرحمان آج اسلام آباد میں پشاور سانحے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرینگے 



Socialize This Post
SOCIALIZE IT →
FOLLOW US →
SHARE IT →

0 comments:

Post a Comment